وائی فائی کی سہولت کو عوام تک پہنجانے کے لیے امریکی ملٹی نیشنل نیٹ ورکنگ ہارڈ ویر کمپنی سیسکو(Cisco) نے کوچی میں اعلان کیا کہ اگلے دو ماہ کے اندر بنگلورو کے 200 مختلف مقامات میں تیز رفتار وائی فائی فراہم کیا جائے گا۔ اس کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں بھی اس طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ٹیلی کام ریگولیریٹی اٹھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ' عالمی سطح پر ہر 150 افراد کے لئے صرف ایک وائی فائی ہاٹ اسپاٹ موجود ہے۔ بھارت میں اسی تناسب کو حاصل کرنے کے لئے آٹھ لاکھ اضافی وائی فائی ہاٹ اسپاٹ لگائے جائیں گے۔'
اس سے انفراسٹرکچر اور انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والوں کے لئے مارکیٹ کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔