مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پرجوش طریقے سے گنیش تہوار منانے کا رواج رہا ہے لیکن اس کورونا کے دوران مختلف انداز میں گھر گھر گنیش تہوار منانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس دوران اندور کے ایک گنیش عقیدت مند نے چاکلیٹ کا گنیش تیار کیا ہے۔ گنیش مجسمے کے ساتھ ہی کورونا کے ساتھ لڑ رہے فرنٹ لائن واریئرز کو بھی جگہ دی گئی ہے۔
اندور میں کورونا پیغام کے ساتھ چاکلیٹ گنیش اندور کے علاقے سری نگر میں رہنے والی ندھی شرما نے کورونا کو مدنظر رکھتے ہوئے چاکلیٹ گنیش بنایا ہے جو بہت خوبصورت ہونے کی وجہ سے ہر ایک کی توجہ اپنی طرف مبذول کررہا ہے۔
ندھی کے مطابق چاکلیٹ گنیش بناتے وقت انہیں کووڈ 19 کا خیال آیا اور پھر اسی تھیم پر انہوں نے گنیش کی مورتی بنائی۔
گنیش مورتی کے ساتھ اس نے کورونا تھیم پر ایک جانب کورونا واریئرز کے طور پر کام کرنے والی پولیس اور دوسری طرف ڈاکٹر کے مجسمے بھی بنائے ہیں۔ چاکلیٹ گنیش میں پولیس کے کردار کو دکھاتے ہوئے یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ پولیس نے لاک ڈاؤن پر عمل سختی سے کرایا اور تمام لوگوں کو گھر میں رہنے کے لئے متاثر کیا۔ دوسری جانب ڈاکٹروں نے چھ ماہ کے دوران اہم کردار نبھایا ہے۔
ڈاکٹروں نے کووڈ ضابطوں پر عمل کرنے، ماسک پہننے کے فائدے اور سماجی فاصلے کے ساتھ ہی سینیٹائز کرنے اور ہاتھ دھونے کی اہمیت کو بتانے کے ساتھ ہی لوگوں کی خدمات انجام دی ہیں۔ وہیں کورونا وائرس کی علامتی تصویر کو بھی بنایا گیا ہے جس کے سامنے شلوک لکھ کر تمام لوگوں کی بہتر صحت کے لئے دعا کی گئی ہے۔
گنپتی کی مورتی کو زمین پر رکھا گیا ہے اور زمین کو تالا لگا ہوا بتایا گیا ہے کیونکہ پوری دنیا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہوگئی ہے۔ گنپتی کورونا کی دیوار سے ٹکرا رہے ہیں۔