اردو

urdu

By

Published : Apr 12, 2020, 11:56 AM IST

ETV Bharat / bharat

راجہ سنگھ کے نعروں کی چینی سفارت خانہ نے مذمت کی

بھارت میں موجود چینی سفارت خانہ نے بی جے پی ایم ایل اے کے 'چینی وائرس : گو بیک' نعروں کی مذمت کی ہے۔

Slug Chinese Embassy condemns BJP MLA's 'Chinese Virus Go Back' slogans
چینی سفارت خانہ نے بی جے پی کے ایم ایل اے کے 'چینی وائرس گو بیک' نعروں کی مذمت کی ہے

چینی سفارت خانے کے قونصلر لیو بنگ نے تلنگانہ بی جے پی کے ایم ایل اے راجہ سنگھ کے 'چینی وائرس: گو بیک' نعروں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

چینی سفارتخانے نے راجہ سنگھ کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ 'اگرچہ کورونا وائرس کی وبائی بیماری چین میں پھیل گئی، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ چین کی ہی وجہ سے یہ وبا پھیلی ہے'۔

راجہ سنگھ کے نعروں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بنگ نے مزید کہا کہ 'چین اس وائرس کے بارے میں اطلاع دینے والی دنیا کی پہلا ملک ہے'۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پانچ اپریل (اتوار۔2020) کی شام میں نو بجے نو منٹ تک لائٹس آف کر کے موم ببتی، چراغ یا پھر موبائل کی لائٹز آن کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس دوران حیدرآباد میں واقع گوشہ محل کے بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ نے 'چینی وائرس : گو بیک' کے نعرے لگائے تھے۔ ان نعروں پر نوٹس لیتے ہوئے بھارت میں موجود چینی سفارت خانے نے سخت اعتراض کیا ہے۔

تاہم سنگھ نے اپنی اس حرکت پر بعد میں معافی بھی مانگی تھی۔ سنگھ نے یہ بھی کہا تھا کہ 'یہ صرف میں ہی نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کووڈ۔19 کو 'چینی وائرس' کہا تھا'۔

بتادیں کہ پانچ اپریل کو حیدرآباد بی جے پی کے ایم ایل اے راجہ سنگھ نے اپنے حامیوں کے ساتھ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شام چراغاں کے دوران اس طرح کے متنازعہ نعرے لگائے تھے۔ ان کے پارٹی کے کئی لوگ ان کے ساتھ شریک تھے۔ راجہ سنگھ اور پانچ دیگر افراد نے اپنے ہاتھوں میں مشعل جلا رکھی تھی اور دوسرے لوگ موم بتیاں اٹھا رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details