چینی سفیر سن ویڈونگ نے بھارت چین یوتھ ویبنار کے دوران کہا کہ چین بھارت کو ایک حریف کی بجائے شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کے لیے بھارت خطرہ نہیں بلکہ ایک موقع ہے۔
واضح رہے کہ چینی سفیر کا یہ بیان گلوان وادی میں بھارت اور چینی فوج کے درمیان ہوئے پرتشدد تصادم کے بعد سامنے آیا ہے، بھارت اور چین کی وادی گلوان میں پرتشدد تصادم کے بعد دونوں ممالک کے مابین بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔