چینی ماہرین نےایک اہم حیاتیاتی گوند تیار کی ہے اور کسی بھی پھسلن والی سطح پر بھی اسے لگایا جائے اور اس پر الٹراوائلٹ (بالائے بنفشی) روشنی ڈالی جائے تو یہ جم کر غیرمضر ہائڈروجل میں تبدیل ہوجاتی ہے یہاں تک کہ اسے دھڑکتے اور تھرکتے ہوئے دل کے پٹھوں پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
زخم بند کرنے والی 'گوند'
بائی پاس آپریشن کے دوران تیزی سے بہتے ہوئے خون کو روکنا ضروری ہوتا ہے۔ اب اس کے لیے ایک انوکھی گوند بنائی گئی ہے جو صرف 20 سیکنڈ میں زخم پر ہائڈروجن کی صورت اختیار کرکے خون کا رساؤ بند کردیتی ہے۔
چین کی چی جیانگ یونیورسٹی کے پروفیسر ہونگ وے اویانگ اور ان کے ساتھیوں نے فی الحال اسے خرگوشوں اور خنزیروں پر آزمایا ہے اور روایتی علاج سے بہتر پایا ہے۔
ماہرین نے اس کی بدولت نصف منٹ میں جگر کا زخم بھرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے ۔ دوسرے تجربے میں اسے سور کے دل میں 6 ملی میٹر قطر کے سوراخ کو اس وقت بھرنے کا کامیاب تجربے میں استعمال کیا گیا۔ جب بلند بلڈ پریشر بھی تھا۔ اور خون تیزی سے باہر ابل رہا تھا۔ گوند لگاتے ہی زخم بھرگیا اور کسی منفی اثر کے بغیر 20 سیکنڈ میں خون کا بہاؤ مکمل طور پر بند ہوگیا۔