اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چین کی ہماچل پردیش میں سرحد کے قریب سڑک کی تعمیر - ہماچل پردیش

ضلع کھنور کے دیہاتیوں کے مطابق چین نے تبت کی طرف ہندوستانی سرحد سے متصل تنگو گاؤں سے لگ بھگ 20 کلومیٹر سڑک تعمیر کی ہے۔ یہ سرحد بفر زون یا چین بھارت سرحد کے انتہائی قریب ہے۔

چین کی ہماچل پردیش میں سرحد کے قریب سڑک کی تعمیر
چین کی ہماچل پردیش میں سرحد کے قریب سڑک کی تعمیر

By

Published : Jul 24, 2020, 8:07 PM IST

ہماچل پردیش کے ضلع کنور کے دیہاتیوں کی ایک ٹیم نے کہا ہے کہ انہوں نے چینی سرحد کے قریب ایک سڑک کی تعمیر دیکھی ہے۔ ضلع کے چارنگ گاؤں سے نو افراد کی ایک ٹیم گھوڑوں اور کچھ نیم فوجی دستوں کے ساتھ اپنے گاؤں سے لگ بھگ 22 کلومیٹر دور سرحد کی طرف گئی تھی۔

نگرانی کرنے والی ٹیم نے مشاہدہ کیا کہ چین نے سرحد کے قریب 20 کلومیٹر سڑک تعمیر کی ہے جس سے خدشات کو تقویت ملی ہے کہ وہ بھی سڑک کو بفر زون تک بڑھانے یا غیر آبادی والی زمین تک جانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اس ٹیم نے بتایا کہ پچھلے سال اکتوبر میں سرحد کے چینی حصے میں واقع تبتی گاؤں، تنگو تک صرف ایک سڑک موجود تھی۔ تاہم ، اب اس سڑک کو ہندوستان کی سرحد کی طرف مزید 20 کلومیٹر تک بڑھا دیا گیا ہے۔

دوسری طرف چٹکل کے پیچھے سنگلا وادی میں چین کی جانب سے یمراگ میں سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ بھارت کی طرف کے مقامی لوگوں کے مطابق ایک رات میں متعدد بار اس علاقے میں ڈرون دیکھے گئے ہیں۔

اس سے قبل 8 جون کو بدھ بھکشوؤں نے چارنگ کے قریب رنگری تمما پر 20 ڈرونز کو دیکھا تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں اس طرح کے ڈرونز دیکھنا عام ہوگیا ہے۔

دیہاتیوں کے مطابق جو خیموکول پاس کے قریب تفریحی سفر پر گئے تھے ، نے بتایا کہ چین کے پاس سرحد کے قریب دو کلو میٹر سڑک باقی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس وقت سڑک کی تعمیر کے کام میں لگ بھگ پانچ مینڈ سوئم اور کئی بڑے ڈمپر مصروف ہیں۔ چھ دن تک سفر کرنے والے دیہاتیوں نے بتایا کہ رات کے وقت تعمیراتی کام تیز ہوجاتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے دھماکوں کی تیز آوازیں سنی ہیں ، اس کا مطلب یہ ہے کہ سڑک کی تعمیر کے کام میں چینی یہ استعمال کر رہے ہیں۔

دریں اثنا ، ہندوستان کی طرف صورتحال بالکل برعکس ہے، سڑکوں کی حالت خراب ہے اور سیل کے لیے نیٹ ورک بالکل نہیں ہے۔ جبکہ چرنگ گاؤں تک سڑک کی مرمت کی ضرورت ہے ، سرحد کی طرف 22 کلو میٹر کا سفر انتہائی خطرناک ہے۔

کسی کو سیل فون استعمال کرنے کے لیے گاؤں سے کم از کم 14 کلومیٹر دور جانا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ چرواہوں کو اب سرحد کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس سے قبل چرواہے حکام کو سرحد کے دوسری طرف ہونے والی پیشرفت کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔

دریں اثنا ، اس پیشرفت کے بعد ایجنسیاں چوکس ہیں ، انٹیلی جنس اہلکار پہلے ہی سرحدی علاقوں کا معائنہ کرچکے ہیں۔-

ABOUT THE AUTHOR

...view details