بہار کے ضلع ارریہ میں جرائم کے واردات کو کم کرنے کی غرض سے پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں گشت بڑھا دی ہے۔
اب بائک سواروں کی خیر نہیں گشت کے ساتھ ہی پولیس کی ٹیم نے گاڑیوں کی چیکنگ بھی شروع کر دی ہے۔ شہر کے اے ڈی بی چوک اور کالی مندر کے پاس چیکنگ کے دوران متعدد گاڑیوں کے چالان بھی کیے گئے۔
ارریہ تھانہ کے آئی او مرتنجے کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ انہیں اعلیٰ افسران کی جانب سے ہدایات موصول ہوئی تھی جس کے تحت شہر میں فی الحال دو جگہ گاڑی چیکنگ کی مہم چل رہی ہے، اور ابھی آگے بھی متعدد جگہوں پر چیکنگ کی جائے گی۔
اس مہم میں بنیادی طور پر گاڑی کی ڈکی اور گاڑی کے کاغذات کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ اب تک 10 لوگوں کے چالان کیے گئے ہیں۔