اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اسرو کی تاریخی کامیابی، آربیٹر سے لینڈر 'وکرم' الگ ہوا

بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارہ اسرو نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، چندریان۔2 سے لینڈر وکرم کو الگ کردیا گیا ہے، اس خلائی جہاز کو 22 جولائی کے دن خلأ میں بھیجا گیا تھا۔

By

Published : Sep 2, 2019, 3:36 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 4:24 AM IST

چندریان۔2

چندریان۔2 کے آربیٹر سے لینڈر کو کامیابی کے ساتھ الگ کردیا گیا ہے، یہ لینڈر سات ستمبر کو چاند پر اترے گا۔

اس تعلق سے اسرو نے کہا ہے کہ' یہ عمل آج دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر شروع کیا گیا اور ایک بج کر 15 منٹ پر آربیٹر سے الگ ہوگیا۔

لینڈر اب سات ستمبر کو چاند کے جنوبی حصے میں رات میں ایک بج کر 55 منٹ پر اترے گا۔ لینڈر کے چاند کی سطح پر اتر جانے کے بعد اس کے اندر موجود 'پرگیان' نام کا روور باہر نکلے گا جو پہیوں والی ایک مشین ہے۔

پرگیان چاند کی سطح پر اپنی سائنسی تحقیق کو انجام دے گا۔

اسرو جے سائنسدانوں کے مطابق چاند پر چندریان۔2 کی سافٹ لینڈنگ ہی سب سے مشکل مرحلہ ہے۔

اگر یہاں سب کچھ ٹھیک رہے گا تو امریکہ، روس اور چین کے بعد بھارت چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 4:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details