سپریم کورٹ نے گجرات ہائی کورٹ کے جج جسٹس اے اے قریشی کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تقرری کی کالیجیئم کی سفارش پر مرکزی حکومت کو 14 اگست تک فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے مرکز کو یہ مدت اس وقت دی جب آج سالسٹر جنرل توشار مہتا نے اسے مطلع کرایا کہ پارلیمنٹ اجلاس کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے ایسے میں حکومت کو کم سے کم دس دن کا مزید وقت دیا جانا چاہئے۔
اس کے بعد اس نے اس معاملے میں مرکزی حکومت کو فیصلہ لینے کے لیے 14 اگست تک کا وقت دے دیا گیا۔ بنچ نے کہا: 'آپ کو جو بھی فیصلہ کرنا ہے وہ کریں اور عدالت کے سامنے پیش کریں۔'