اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

قبرستان پر سب کا حق: دہلی اقلیتی کمیشن - قبرستان

ظفرالاسلام نے اپنے خط میں قبرستان کے الاٹ کیے گئے شرائط کی تفصیلات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Aug 22, 2019, 11:35 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 10:39 PM IST

دہلی کے اتم نگر جے جے کالونی میں واقع قبرستان میں آس پاس کے لوگ برسوں سے اپنے مردوں کو دفناتے آ رہے تھے۔

یہ قبرستان فلڈ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سرکاری طور پر 1967 میں الاٹ کیا گیا تھا۔ جب پرانی دہلی سے کچھ لوگوں کو اجاڑ کر وہاں بسایا گیا تھا۔

قبرستان پر سب کا حق: دہلی اقلیتی کمیشن

فی الحال وہاں ایک خود ساختہ 'مسلم منتظمہ کمیٹی' کی جانب سے آس پاس کے علاقوں کے مردوں کو دفنانے سے منع کردیا گیا ہے۔

شکایت موصول ہونے پر دہلی اقلیتی کمیشن کے صدر ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے دہلی جل بورڈ کے سیکریٹری کو خط لکھ کر معاملے کی تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔

ظفرالاسلام نے اپنے خط میں قبرستان کے الاٹ کیے گئے شرائط کی تفصیلات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

کمیشن نے اپنے خط میں کہا ہے کہ سرکاری طور سے الاٹ کردہ قبرستان میں کسی خودساختہ کمیٹی کے کہنے سے آس پاس کے علاقوں کے مردوں کو دفنانے سے نہیں منع کیا جاسکتا ہے۔

کمیشن نے تین ستمبر تک سیکریٹری دہلی جل بورڈ کو اس سلسلے میں جواب دینے کا وقت دیا ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 10:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details