اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت بایوٹیک کی کو-ویکسین کو ایمرجنسی استعمال کی ملی منظوری

سی ڈی ایس سی او پینل نے بھارت بایوٹیک کے کو-ویکسین کو ایمرجنسی استعمال کے لیے منظوری دینے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع نے یہ جانکاری دی ہے۔

CDSCO panel recommends granting approval for emergency use of covaxin
بھارت بایوٹیک کی کوویکسین کو ایمرجنسی استعمال کے لیے ملی منظوری

By

Published : Jan 2, 2021, 7:15 PM IST

سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن ( سی ڈی ایس سی او) کے پینل نے طبی ماہرین سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

ملک میں کورونا کے نئے اسٹرین کے پھیلاؤ کو روکنے نیز کورونا سے متاثرین کی تعداد کو کم کرنے کے لیے ایمرجنسی کی حالت میں کو-ویکسین کے استعمال کی منظوری ملنے سے طبی شعبے سے جڑے افراد کو بڑی راحت ملی ہے۔

خیال رہے کہ آج سے ملک بھر میں کورونا ویکسین کی ڈرائی رن کا عمل شروع ہوگیا ہے، کورونا ویکسین کے ڈرائے رن مکمل ہونے کے بعد ملک بھر میں اس کی دستیابی مفت میں کرائی جائے گی۔

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ ڈرائی رن مکمل ہوجانے کے بعد ملک بھر میں کورونا ویکسین مفت میں مہیا کرائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details