اردو

urdu

کورونا ویکسین کی منظوری سے متعلق درخواستوں پر غور کل

By

Published : Dec 8, 2020, 12:36 PM IST

بھارت بائیوٹیک، فائزر اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے بھارت میں کووڈ 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کے لئے منظوری کی درخواست دی ہے۔

کورونا ویکسین کی منظوری درخواستوں پر کل لیا جائے گا جائزہ
کورونا ویکسین کی منظوری درخواستوں پر کل لیا جائے گا جائزہ

سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن بدھ کو کووڈ ۔ 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری سے متعلق درخواستوں کا جائزہ لے گی۔

سینٹرل فارماسیوٹیکل اسٹینڈرڈز کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کی ماہر کمیٹی دواساز کمپنی فائزر، سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور بھارت بائیوٹیک کے ذریعہ کووڈ 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری سے متعلق درخواستوں پر غور کرے گی۔

آفیشل ذرائع کے مطابق درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی سینٹرل ڈرگ ریگولیٹری (ڈی سی سی آئی) کو اپنی سفارش دے گی کہ آیا کووڈ 19 کی کسی ویکسین کے ہنگامی استعمال کے سلسلے میں منظوری دی جائے یا نہیں۔؟

حیدرآباد میں قائم دوا ساز کمپنی بھارت بائیوٹیک نے پیر کو مرکزی دوا کے ریگولیٹر کو درخواست دی تھی کہ اور کووڈ 19 ویکسین 'کوویکسین' کے ہنگامی استعمال کے لئے منظوری حاصل کی ہے جس کے بعد یہ فیصلہ دیر شام دیر کیا گیا۔ اس سے قبل فائزر اور سیرم انسٹی ٹیوٹ اسی طرح کی درخواستیں دے چکے ہیں۔

بھارت بائیوٹیک نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے اشتراک سے دیسی کوویکسین تیار کی ہے۔

4 دسمبر کو کل جماعتی اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے امید ظاہر کی تھی کہ کووڈ 19 کا ٹیکہ چند ہفتوں میں تیار ہوسکتا ہے۔

اس دن کی شام کو امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کی بھارت میں قائم برانچ نے اپنے ویکسین کے ہنگامی استعمال کے لئے سینٹرل ڈرگ ریگولیٹر سے منظوری طلب کی تھی، اس سے قبل اس کمپنی کو برطانیہ اور بحرین میں اس طرح کی منظوری مل چکی ہے۔

6 دسمبر کو سیرم انسٹی ٹیوٹ نے آکسفورڈ سے کووڈ 19 ویکسین 'کوویشیلڈ' کے لیے منظوری طلب کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details