اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بنگلور تشدد سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید

بنگلور میں پر تشدد جھڑپ کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ہجوم نے کاول بائیرا سندرا میں کانگریس رکن اسمبلی سرینواس مورتی کے مکان کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا اور اس کے علاوہ 7 تا 8 گاڑیوں کو بھی آگ لگادی جس میں ڈی سی پی کی کار بھی شامل ہے۔

بنگلور تشدد سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید
بنگلور تشدد سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید

By

Published : Aug 12, 2020, 3:38 PM IST

اس میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح برہم ہجوم نے اسٹریٹ لائٹس اور دکانوں میں موجود سی سی ٹی وی اور پولیس کی جانب سے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا۔

بنگلور تشدد سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید

سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ پر پولیس کے ذریعہ منگل کی شب ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی پولیس تھانہ علاقوں میں تشدد بھڑکنے کے بعد ہجوم پر فائرنگ کرنے سے کم از کم تین افراد کی موت ہو گئی اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے دو علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ پولیس کمشنر نے لوگوں سے تشدد نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ احتیاطی طور پرعلاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details