اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تخفیف کئے گئے نصاب سے متعلق سی بی ایس ای کی وضاحت - corona virus

ملک میں کورونا بحران کی وجہ سے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے نصاب کو کم کرنے پر سیکولرازم اور فیڈرل ازم جیسے موضوعات کو ہٹائے جانے کے الزام سے پیدا ہونے والے تنازعہ کے درمیان بورڈ نے بدھ کو وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موضوعات کم کئے گئے ہیں نصاب کے ابھی بھی وہ حصہ ہیں۔

تخفیف کئے گئے نصاب سے متعلق سی بی ایس ای کی وضاحت
تخفیف کئے گئے نصاب سے متعلق سی بی ایس ای کی وضاحت

By

Published : Jul 8, 2020, 10:12 PM IST

سی بی ایس ای نے آج شام جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بورڈ کو اخباروں میں شائع کچھ رپورٹوں سے معلوم ہوا ہے کہ نویں اور بارہویں کلاس سے متعلق نصاب میں تخفیف کئے جانے کے بارے میں غلط مفروضے پھیلائی گئیں ہیں۔

ریلیز میں بورڈ نے واضح کیا ہے کہ اس نے نویں سے بارہویں کلاس کے 2020- 21کے تعلیمی سیشن میں تقریبا 190 موضوعات کے نصاب میں تیس فیصد کی کمی کی۔ اس کا مقصد کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی کی وجہ سے تناؤ سے دوچار طالب علموں کے تناؤ کو کم کرنا ہے۔

بورڈ نے یہ بھی بتایا ہے کہ 2020- 21 کے امتحان میں کوئی بھی سوال کم کئے گئے نصاب سے نہیں پوچھے جائیں گے۔ بورڈ نے مزید واضح کیا کہ سبھی اسکولوں کو این سی ای آر ٹی کے ذریعہ تیار متبادل اکیڈمک کیلنڈر کی پیروی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس لئے میڈیا میں مذکورہ بالا موضوعات کوہٹائے جانے کے بارے میں جوخبر شائع ہوئی ہے ان موضوعات کو این سی ای آر ٹی کے متبادل اکیڈمک کیلنڈر میں شامل کیا گیا ہے اور وہ سی بی ایس ای سے جڑے اسکولوں میں نافذ ہے۔ریلیز میں اس بات کا پھر سے اعادہ کیا گیا ہے کہ جن موضوعات کے نصاب کو نکالنے کی باتیں کہی جارہی ہیں وہ کم کئے گئے نصاب میں اور این سی آر ٹی کے متبادل نصاب کیلنڈر میں شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details