انسانی وسائل ترقی کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "موجودہ حالات کے پیش نظر 5 جولائی کو ہونے والے سی بی ایس ای کے سی ٹی ای ٹی امتحان کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگر حالات سازگار ہو ئے تو امتحان کی اگلی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا"۔
سی ٹی ای ٹی کا امتحان ملتوی - مرکزی اہلیتی ٹیسٹ کا انعقاد ملتوی
ملک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری کے لئے مرکزی اہلیتی ٹیسٹ (سی ٹی ای ٹی) کا انعقاد ملتوی کردیا گیا ہے
سی ٹی ای ٹی کا انعقاد ملتوی
دریں اثنا، سی بی ایس ای کے سکریٹری انوراگ ترپاٹھی نے بھی اس سلسلے میں ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ امیدوار ویب سائٹ پر سی ٹی ای ٹی امتحان کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔