قابل غور ہے کہ شمال مشرقی دہلی کے فساد متاثرہ علاقوں کے طلبا و طالبات کو سی بی ایس ای نے ہدایت جاری کی ہے کہ اگر اس وقت کوئی طالب علم امتحان ہیں دیتا ہے تو ان کے لیے دوبارہ سے امتحان نہیں لیا جائے گا۔
سی بی ایس ای امتحانات میں 10 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات شرکت کررہے ہیں اس کے علاوہ ملک بھر میں چار ہزار سے زائد امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
دسویں جماعت کے (سی بی ایس ای) ریاضی امتحانات کا آغاز مزید یہ کہ رواں برس سے ریاضی کے امتحانات بیسک اور اسٹینڈرڈ فارمولے کی بنیاد پر کرائے جارہے ہیں۔
فساد متاثرہ شمال مشرقی دہلی میں بھی دو مارچ سے بورڈ امتحانات پر امن طریقے سے منعقد کرائے جارہے ہیں۔ یہاں 26، 27، 28 اور 29 فروری کو امتحانات ملتوی کردیے گئے تھے اور اس کے لیے اب دوبارہ سے شیٹ جاری کردی گئی ہے۔
منسوخ کیے گئے دسویں امتحانات کا آغاز 21 مارچ سے اور 12ہویں امتحانات کا آغاز 31 مارچ سے ہوگا۔