اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سشانت کیس: ریا چکرورتی سے دوسرے روز بھی پوچھ گجھ

اس سے قبل اداکارہ ریا چکرورتی نے اپنے اور اہل خانہ کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کا حوالہ دے کر ممبئی پولیس سے سیکورٹی طلب کی تھی۔

سشانت کیس: ریا چکرورتی سے دوسرے بھی پوچھ گجھ
سشانت کیس: ریا چکرورتی سے دوسرے بھی پوچھ گجھ

By

Published : Aug 29, 2020, 1:27 PM IST

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے کی تحقیقات کر رہی سی بی آئی کی ٹیم ممبئی کے سانتاکروز میں واقع ڈی آر ڈی او گیسٹ ہاؤس پہنچی۔ جمعہ کے روز آٹھ گھنٹے تک ریا چکرورتی سے پوچھ گچھ کے بعد سی بی آئی کی ٹیم آج پھر ریا سے پوچھ گچھ کرے گی۔

ریا چکرورتی کے علاوہ سی بی آئی نے ڈی آر ڈی او گیسٹ ہاؤس میں ان کے بھائی شویک چکرورتی اور سشانت کے دوست سدھارتھ پٹھانی سے بھی پوچھ گچھ کی۔ معلومات کے مطابق سی آئی اے ریا اور سیموئل کے علاوہ آج بھی شویک، سدھارتھ اور سشانت کے اسٹاف سے آمنے سامنے پوچھ گچھ ہوگی۔

اس سے قبل اداکارہ ریا چکرورتی اپنے اور اہل خانہ کے جان کے خطرہ کا حوالہ دے کر ممبئی پولیس سے سیکورٹی طلب کی تھی۔

ای ڈی سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات منی لانڈرنگ کے نقطۂ نظر سے بھی کر رہی ہے اور اس سے پہلے بھی دو بار ریا سے پوچھ گچھ کرچکی ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو باندرہ میں واقع اپنے فلیٹ پر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی تھی، سپریم کورٹ نے اس کیس کی تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کر دی تھا۔

راجپوت کے والد نے پٹنہ میں ایف آئی آر درج کروائی تھی جس میں انہوں نے اداکار کی گرل فرینڈ ریا اور دیگر افراد پر الزام لگایا تھا کہ ان کے بیٹے کو خود کشی کرنے کے لیے اکسایا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details