اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

الہ آباد ہائی کورٹ کی کلیان سنگھ کے بارے میں رپورٹ طلب - بابری مسجد شہادت

الہ آباد ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو بی جے پی کے رہنما کلیان سنگھ کے گورنر کے عہدہ سے سبکدوش ہونے کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

الہ آباد ہائیکورٹ کی کلیان سنگھ کے بارے میں رپورٹ طلب

By

Published : Sep 11, 2019, 12:46 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 5:25 AM IST

قبل ازیں سی بی آئی نے ایک حلف نامہ داخل کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ کلیان سنگھ اس وقت گورنر کے عہدہ پر فائز نہیں ہیں اس لیے انہیں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے روبرو حاضر ہو کر مقدمہ کا سامنا کرنا چاہیے۔

خصوصی جج سریندر کمار یادو نے سی بی آئی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ چند ہفتوں قبل ہی کلیان سنگھ راجستھان کے گورنر کے عہدہ سے اپنی میعاد پوری ہونے کے بعد سبکدوش ہوگئے ہیں۔

کلیان سنگھ سن 1992 میں اتر پردیش کے وزیر اعلی تھے جس وقت تاریخی بابری مسجد کو شہید کیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں کلیان سنگھ کے علاوہ ایل کے اڈوانی، اوما بھارتی، مرلی منوہر جوشی کے علاوہ کئی اور بھی ملزم ہیں۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 5:25 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details