سی بی آئی کے مطابق 26 مئی 2017 کو دفعہ 420 ، 406 ، 409 اور 34 کے تحت اشوکا گروپ آف کمپنیز کے ڈائرکٹرز کے خلاف سپریم کورٹ کی ہدایت پر مقدمات درج کیے گئے تھے۔
ملزمین پر الزام ہے کہ انہوں نے عوام سے رقم ڈپازٹ کرنے پر اعلی پیمانے پر سود کی رقم ادا کرنے کا بھروسہ دلاتے ہوئے 20 کروڑ روپئے حاصل کیے تھے۔
ملزمین پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے رقم کی ادائیگی کا وقت آنے پر رقم واپس نہیں کی اور پیسوں کا غلط استعمال کیا۔ سی بی آئی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی اس بات کی مجاز نہیں تھی کہ وہ عوام سے رقم حاصل کرے۔
کپمنی نے عوام کو اچھے شرح سود کی پیشکش کرتے ہوئے یہ رقم حاصل کی۔ ملزمین پیسوں کو پرانے گاہکوں کو بہتر منافع دیتے ہوئے نئے افراد کو سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیتے تھے تا کہ انہیں دھوکہ دیا جاسکے۔