اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم کو خط لکھنے والوں پر ملک سے غداری کا مقدمہ - بھارتی جنتا پارٹی

گزشتہ روز ملک کی 49 معروف شخصیات نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر بڑھتے ہوئے ہجومی تشدد پر روک لگانے کی مانگ کی تھی۔

وزیراعظم

By

Published : Jul 27, 2019, 3:33 PM IST

بھارتی جنتا پارٹی جب سے اقتدار میں آئی ہے تب سے ملک میں عجیب طرح کے حالات پیدا ہوگئے ہیں اور اسی سلسلے کی کڑی آج دیکھنے کو ملی جب وزیراعظم کو خط لکھنے والوں پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ مقدمہ ریاست بہار کے مظفر پور میں درج کرایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سدھیر کمار اوجھا نامی شخص نے مظفر پور کی عدالت میں ان 49 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جن لوگوں نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر دستخط کئے تھے۔

شکایت کنندہ جانب سے کہا گیا کہ وزیراعظم کو خط لکھنے سے بیرون ممالک میں بھارت کی شبیہ نا صرف خراب ہوئی ہے بلکہ علیحیدگی پسندوں نے ملک کو تقسیم کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details