اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایکتا کپور کے خلاف مقدمہ درج - Soldiers' wives have illicit relationships with other-men

ٹی وی کوئین ایکتا کپورکی ویب سیریز'xxx ٹو' کے تعلق سے تنازعہ میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ایکتا کپور کے خلاف مقدمہ درج
ایکتا کپور کے خلاف مقدمہ درج

By

Published : Jun 23, 2020, 5:28 PM IST

ایکتا کپور کے اس ویب سیریز 'xxx ٹو' میں فوجی کی بیوی کے تئیں قابل اعتراض منظر اور فوجی کی وردی پھاڑنے کے سلسلے میں مونگیر ویوہار کورٹ کے چیف جسٹس کو قومی جنرل اسمبلی کی ترجمان کرتیکا سنگھ نے ایکتا کپور اور کے این گھوش کے خلاف خط کی شکل میں ایک عرضی درخواست داخل کی ہے۔

ایکتا کپور کے خلاف مقدمہ درج

قومی جنرل اسمبلی کی ترجمان کرتیکا سنگھ نے عدالت سے اس ویب سریز کو بند کرنے مطالبہ کیا ہے ساتھ ہی ویب سیریز 'xxx ٹو' کی پوری ٹیم پر بھارتی فوج اور ان کی وردی کو داغدار کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

کرتیکا سنگھ نے بتا یا کہ مذکورہ ویب سیریز میں یہ دکھایا گیا ہے کہ فوجیوں کی بیویاں غیر مردوں کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرتی ہیں جب کہ فوجی سرحد پر کھڑے رہتے ہیں۔یہ خواتین کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ' یہ خواتین کی عزت عصمت پر شکوک و شبہات کرنے کے مترادف ہے۔ نیز، ویب سیریز میں فوجی کی وردی پھاڑنے کا بھی منظر دکھایا گیا ہے۔یہ فوجیوں کی توہین ہے۔

انہوں نے مزید درخواست کی ہے کہ' یہ ویب سیریز بھارتی ثقافت کے خلاف ہے، اس کی ذہنیت ملک دشمن ہے۔ اس ویب سیریز میں بھارتی ثقافت کو نقصان پہنچانے کا کام کیا گیا ہے، ساتھ ہی فوج کو بھی داغدار کیا گیا ہے۔اس تعلق سے عدالت کو ہمارے ذریعے دیئے گئے شکایتی خط پر فوری طور پر فیصلہ لینا چاہئے۔

مزید پڑھیں:کورونا وبا کے باوجود سنگاپور میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان


کرتیکا سنگھ کے ایڈوکیٹ ابھیشیک سنگھ نے کہا کہ ہمارے مؤکل نے آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66 اور بھارتی تعزیراتی ضابطہ 499/500 کے تحت 8 صفحات میں شکایت دی ہے۔ ہم مزید عدالتی عمل میں شامل ہونے کے لئے شکایت یا خط داخل کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details