اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حیدرآباد کے سامنے چینئی کو روکنے کا چیلینج - مہیندر سنگھ دھونی

انڈین پریمیئر لیگ میں آج پست حوصلہ سنرائیزرس حیدرآباد کا مقابلہ مضبوط ٹیم چینئی سپر کنگز کے ساتھ ہوگا میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔

سنرائیزرس حیدرآباد کا مقابلہ مضبوط ٹیم چینئی سپر کنگز کے ساتھ ہوگا

By

Published : Apr 17, 2019, 11:18 AM IST

چینئی سپر کنگز کا مقصد میچ جیت کر پلے آف میں جگہ بنانا ہوگا جبکہ حیدرآباد جیت کی پٹری پر لوٹنا چاہے گی۔

مہیندر سنگھ دھونی کی قیادت والی چینئی سپر کنگز نے اب تک 8 میں سے 7 میچ میں جیت حاصل کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام پر ہے اور آج کا میچ جیت کر پلے آف میں مقام یقینی کرنا چاہے گی۔سنرائیزرس حیدرآباد نے 7 میچوں میں سے اب تک 3 میں ہی کامیابی حاصل کی ہے اور چھٹے مقام پر ہے اور آج کا میچ جیتنا اس کے لیے پلے آف میں پہنچنے کی امیدوں کو زندہ رکھے گا۔

تجزیاتی رپورٹ

آئی پی ایل کا تقریباً نصف ایڈیشن مکمل ہو چکا ہے اور کافی دلچسپ موڑ پر پہنچ گیا ہے ایسے میں کین ولیمسن کی کپتانی والی حیدرآباد کو فتح کے لیے ہر حال میں پورا زور لگانا ہوگا جسے گزشتہ میچ میں اپنے گھریلو میدان پر دہلی کیپیٹلز کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

بلے بازی میں ڈیوڈ وارنر اور جانی بیریسٹو کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کریز پر نہیں ٹک رہا ہے جبکہ گیندبازی کا شعبہ مضبوط ہونے کے باوجود بھی ٹیم جیت حاصل کرنے کے لیے تگ و دو کررہی ہے۔

دوسری جانب چینئی سپر کنگز کھیل کے ہر شعبے میں دوسری تمام ٹیموں سے کہیں زیادہ بہتر ہے ایسے میں چینئی کے لیے پریشانی کی کوئی بات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details