اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

این آئی اے کو مزید فعال بنانے کے لیے قوانین میں تبدیلی - قوانین

مرکزی کابینہ نے پیر کو ملک اور بیرون ملک میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی جانچ میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کو اور مضبوط بنانے کے لیے 2قوانین میں ترمیم کرنے کی تجویز کو منطوری دے دی ہے۔

کابینہ میٹنگ

By

Published : Jun 25, 2019, 2:17 PM IST

Updated : Jun 25, 2019, 2:46 PM IST

کابینہ نے غیر قانونی سرگرمیوں(روک تھام) قانون میں ترمیم کو منظوری دی ہے۔ جس سے دہشت گرد سے منسلک لوگوں کو دہشت گرد قرار دیا جاسکے گا۔

وہیں این آئی اے قانون میں ترمیم کی تجویز کو بھی منطوری دی گئی ہے۔ تاکہ ایجنیسی کو اور طاقتور بنایا جاسکے۔ اس ترمیم کے بعد ایجنسی بھارت کے باہر بھی بھارتی شہریوں یا ان کے مفاد کو نقصان پہنچنے کی حالت میں معاملہ درج کرکے جانچ کرسکتی ہے۔

قومی جانچ ایجنسی(ترمیم ) بل آنے کے بعد ان معاملوں کا دائرہ بڑھ جائے گا، جن کی ایجنسی جانچ کرسکتی ہے۔

این آئی اے ایکٹ میں کئی نئے جرام کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔

ان میں انفارمیشن ضابطہ ایکٹ ، 2000 کی دفعہ 66 ایف کے تحت درج کیے جانے والے سائبر ٹیررزم کے ساتھ ساتھ دفعہ 370 اور 371 کے تحت آنے والے انسانی اسمگلنگ سے متعلق آئی پی سی جرائم بھی شامل ہیں، جن میں اکثر بین ریاستی اور بین الاقوامی لنک ہوتے ہیں۔ این آئی اے قانون اور غیر قانونی سرگرمیوں(روک تھام) قانون کو ترمیم کرنے کے لیے آگلے کچھ دنوں میں پارلیمنٹ میں الگ الگ بل لائے جائیں گے۔

Last Updated : Jun 25, 2019, 2:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details