اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لاک ڈاؤن میں قدرے راحت کا امکان

مرکزی کابینہ کے سکریٹری راجیو گوبہ بدھ کے روز توسیع شدہ لاک ڈاؤن اقدامات کے نفاذ سے ریاستی چیف سکریٹریوں اور ڈی جی پیز کے ساتھ میٹنگ لے رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں قدرے راحت کا امکان
لاک ڈاؤن میں قدرے راحت کا امکان

By

Published : Apr 15, 2020, 4:46 PM IST

مرکزی کابینہ کے سکریٹری راجیو گوبہ بدھ کے روز توسیع شدہ لاک ڈاؤن اقدامات کے نفاذ سے ریاستی چیف سکریٹریوں اور ڈی جی پیز کے ساتھ میٹنگ لے رہے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کے سکریٹری راجیو گوبہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بدھ کی صبح جاری کردہ نظر ثانی شدہ رہنما خطوط پر عملدرآمد کے ہموار اور موثر تبادلہ خیال پر بات چیت کر رہے ہیں۔

منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔

توسیع شدہ لاک ڈاؤن نے یہ بھی کہا گیا ہے کہ 20 اپریل سے کچھ منتخب شدہ ضروری سرگرمیوں کو سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی سختی سے پابندی کرنے کی شرط پر اجازت دی جائے گی۔

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری پی کے مشرا ، ہوم سکریٹری اجے کمار بھلا اور صحت کے سکریٹری پریتی سوڈان بھی اس میٹنگ میں موجود ہیں۔

نظرثانی شدہ رہنما خطوط کا مقصد لاک ڈاؤن کو منظم انداز میں برقرار رکھنا اوراس سے کرونا کو روکنا ہے۔اور اس کے ساتھ ساتھ کسانوں ، مزدوروں اور روزانہ اجرت حاصل کرنے والوں کو بھی ریلیف فراہم کیا ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ تمام ضلعی کلکٹرز ، ایس پیز، میونسپل کمشنرز اور سول سرجنز بھی وہاں موجود ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details