اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اترپردیش: پٹرول ٹینکر میں آگ - ریلائنس پیٹرولیم

ضلع بارہ بنکی کے لکھنؤ۔ ایودھیا قومی شاہراہ پر ایک پیٹرول ٹینکر بے قابو ہوکر کھائی میں پلٹ گیا۔ ٹینکر کو سیدھا کرتے وقت اس میں شدید آگ لگ گئی۔

پٹرول ٹینکر میں آگ

By

Published : Jul 4, 2019, 12:32 PM IST

یہ واقعہ لکھنؤ۔ ایودھیا قومی شاہراہ کے قریب واقع شکلائی گاؤں کے پاس پیش آیا۔

اس شاہراہ پر ریلائنس پیٹرولیم کا ٹینکر صبح قریب 5 بجے بے قابو ہو کر پلٹ گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس فوراً جائے حادثہ پر پہنچی اور ٹینکر کو سیدھا کرنے کی کوشش کرنے لگی تبھی اس میں آگ لگ گئی۔

آناً فاناً آگ نے خوفناک رخ اختیار کر لیا جس سے آس پاس کے لوگ خوف زدہ ہو گئے اور کافی دیر تک سڑک پر آمد و رفت بھی رکا رہا ۔

پٹرول ٹینکر میں آگ

فائیر بریگیڈ کی ٹیم کو بھی آگ بجھانے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ آگ بجھاتے وقت فائیر بریگیڈ کے متعدد ملازم جھلس گئے اور ایک دیگر گاڑی کو بھی آگ سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

فی الحال آگ پر قابو پا لیا گیا ہے لیکن ٹینکر پوری طرح سے جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details