اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجستھان: جیپ - بس میں ٹکر، پانچ افراد کی دردناک موت - جیپ - بس میں ٹکر

راجستھان میں ضلع دوسہ کے مہدی پور بالاجی تھانہ علاقے میں ایک جیپ کے کھڑی بس سے ٹکرا جانے پر آج صبح تین خواتین سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی اور دیگر پانچ زخمی ہو گئے۔

جیپ - بس میں ٹکر

By

Published : Oct 1, 2019, 2:43 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 6:11 PM IST

پولیس کے مطابق علاقے میں قومی شاہراہ نمبر-21 پر بالاجی موڑ کے پاس جیپ سڑک کنارے کھڑی بس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ دیگر پانچ زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں تین افراد کو جے پور بھیج دیا گیا ہے۔ سبھی مہلوکین ضلع پالی میں سمیرپر علاقہ کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔

ہلاک شدگان میں منوج، موہن، پني دیوی، ناجو دیوی اور پشپا دیوی شامل ہیں۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 6:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details