حکومت نے مالی سال 2021-22 کے انکم ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، لیکن 50 لاکھ روپے سے زائد کی آمدنی پر 10 سے 37 فیصد تک سرچارج لگانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج پارلیمنٹ میں پیش کردہ فنانس بل میں بتایا ہے 'ڈھائی لاکھ روپے تک کی آمدنی مکمل طور پر ٹیکس سے پاک ہوگی۔ ڈھائی لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک کی آمدنی پر پانچ فیصد، 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر 20 فیصد اور 10 لاکھ سے زائد آمدنی پر 30 فیصد جو پہلے کی طرح ہے۔ ساٹھ سے 80 سال کے بزرگوں کو تین لاکھ روپے تک اور 80 سال سے زیادہ عمر کے عمر رسیدہ افراد کو پانچ لاکھ روپے تک انکم ٹیکس کی چھوٹ دی جائے گی'۔
بڑی آمدنی والے افراد پر ٹیکس کا بوجھ دیتے ہوئے سرچارج عائد کیا گیا ہے۔ 50 لاکھ روپے سے زیادہ اور 1 کروڑ روپے تک کمانے والوں کو انکم ٹیکس پر 10 فیصد سرچارج ادا کرنا ہوگا۔ سرچارج ایک کروڑ روپے سے زیادہ آمدنی کے لئے 15 فیصد اور 2 کروڑ روپے اور 2 کروڑ روپے سے زائد آمدنی کیلئے 25 فیصد اور 5 کروڑ روپے تک ہوگا۔ 5 کروڑ روپے سے زیادہ سالانہ آمدنی والے افراد کو انکم ٹیکس کے ساتھ 37 فیصد اضافی چارج بھی ادا کرنا ہوگا۔