اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کوٹہ میں بچوں کی موت پر مایاوتی کا پرینکا پر حملہ - مایاوتی کا پرینکا پر حملہ

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے سنیچر کو کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا پر دوہرے میعار کا الزام لگاتے ہوئے کہاکانگریس لیڈر گھڑیالی آنسو بہانے کے لئے اترپردیش کا دورہ تو کررہی ہیں، لیکن وہ کوٹہ کا دورہ نہیں کررہی ہیں۔ جہاں گذشتہ 35 دنوں میں تقریباً 110 بچوں کی اموات ہوئی ہیں۔

کوٹہ میں بچوں کی موت پر مایاوتی کا پرینکا پر حملہ
کوٹہ میں بچوں کی موت پر مایاوتی کا پرینکا پر حملہ

By

Published : Jan 11, 2020, 2:57 PM IST

مایاوتی نے سنیچر کو اپنے یک بع دیگرے کئے گئے کئی ٹوئٹس میں کہا کہ کانگریس راجستھان کے کوٹہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی ماؤں کے آنسو کو پوچھنے کو تیار نہیں ہے، لیکن یوپی میں متعدد مسائل کو اٹھا رہی ہیں جو ان کے دوہرا میعار اور سطحی سیاسی مفاد کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کس طرح سے ماں ہوتے ہوئے وہ ایسا کرسکتی ہیں؟۔
بی ایس پی سپریمونے سنیچر کو اپنے ٹویٹ میں لکھا’’بی ایس پی کسی بھی معاملے میں کانگریس،بی جے پی اور دیگر پارٹیوں کی طرح اپنا دوہرا معیار اپنا کر سطحی سیاست نہیں کرتی ہے۔جس کی وجہ سے ہی آج پورے ملک میں ہر طرف کسی نہ کسی معاملے کے سلسلے میں تشدد،کشیدگی اور پیدا ہوئی ہے۔

ٹویٹ

انہوں نے اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں لکھا’’لیکن ایسے ماحول میں بھی دیگر پارٹیوں کی طرح کانگریس بھی اپنے آپ کو بدلنے کو تیار نہیں ہے جس کی تازہ مثال کانگریس کی حکمرانی والی ریاست راجستھان کے کوٹہ اسپتال میں وہاں سرکاری لاپرواہی کی وجہ سے بڑی تعداد میں معصوم بچوں کی ہوئی موت کا معاملہ ہے۔

ٹویٹ
سابق وزیر اعلی نے مزید لکھا کہ کانگریس لیڈر یو پی میں تو آئے دن یہاں گھڑیالی آنسو بہانے آج جاتی ہیں، لیکن راجستھان میں کل وہ اپنے ذاتی پروگرام کے دوران اپنا تھوڑا بھی وقت کوٹہ میں ان بچوں کی ماؤں کے آنسو پوچھنے کے لئے مناسب نہیں سمجھتی ہے جبکہ وہ بھی ایک ماں ہیں یہ کافی مایوس کن ہے۔
ٹویٹ

وہیں بی ایس پی سربراہ نے جمعہ کی رات ضلع قنوج میں پیش آئے سڑک حادثے پر بھی اپنے رنج و غم کا اظہار کرتےہوئے لکھا’’ یو پی کے قنوج میں کل رات بس و ٹرک کے خوفناک حادثے میں 20 سے زیادہ مسافروں کی موت کافی تکلیف دہ ہے۔حکومت متاثرین کے اہل خانہ کی فوراً مکمل مدد کرے اور زخمیوں کے بہتر علاج کا نظم کرے۔

ملحوظ رہے کہ گذشتہ دنوں راجستھان کے ضلع کوٹہ کےاسپتال میں بچوں کی اموات کا معاملہ سامنے آنے کےبعد سے بی ایس پی سپریمو مایا وتی لگاتا کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پر حملہ کررہی ہیں۔پرینکا نے یو پی میں شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور گرفتار ہوکر رہا ہونےوالے افراد سے ملاقات کے لئے یوپی کے کئی اضلاع کا دورہ کرچکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details