لوک سبھا انتخابات میں زبردست شکست کے بعد ہی سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے درمیان اتحاد کے ختم ہونے کے اشارے ملنے لگے تھے۔
گذشتہ 4 جون کو بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اکھیلیش یادو کو اس بات کا پیغام دے دیا تھا کہ وہ اتحاد کی حمایت میں نہیں ہیں۔
BSP SP alliance is no more انہوں نے کہا تھا کہ اب بی ایس پی ضمنی انتخابات میں تنہا حصہ لے گی۔ لیکن آج بی ایس پی کی سربراہ نے ٹویٹ کر کے اتحاد کے ختم ہونے کی تقریبا تصدیق کر دی ہے۔
اتحاد کے ختم ہونے پر بی جے پی نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہر حال میں ہونا ہی تھا۔ کیونکہ دونوں پارٹیوں کے اتحاد کی بنیاد ہی خود غرضی اور اپنے وجود کو بچانے کے لیے تھی۔