یہاں آدھار کارڈ بنوانے اور ان میں ترمیم کا کام ہوسکےگا۔بی ایس این ایل گوالیار میں 13نئے آدھار کارڈ سینٹر قائم ہورہے ہیں۔بی ایس این ایل کا پہلا آدھار کارڈ سینٹر اسی ہفتے اچلیشور میں واقع کسٹمر کیر سینٹر میں شروع ہوجائےگا۔
بی ایس این ایل بھی بنائے گا آدھار کارڈ - آدھار کارڈ سینٹر
مدھیہ پردیش کے گوالیار میں اب آدھار کارڈ بی ایس این ایل(بھارت سنچار نگم لیمیٹڈ)کے کسٹمر کیر سینٹروں سے بھی بنائے جاسکیں گے۔
aadhar-card
بی ایس این ایل گوالیار کے جنرل منیجرپنکج گپتا نے بتایا کہ بی ایس این ایل کے کسٹمر کیر سینٹروں پر آدھار کارڈ کا کام اسی ہفتے شروع کیاجارہا ہے۔مشینیں لگ رہی ہیں،اس کےلئے ملازمین بھی تعینات کئے جارہے ہیں۔
گوالیار میں بی ایس این ایل افسروں کی پہل سے 13مراکز پر 26آدھار کارڈ مشینیں لگائی جارہی ہیں۔