اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سشانت کی موت پر بالی ووڈ میں غم کی لہر

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے آج ممبئی کے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کرلی، حالانکہ انہوں نے کس وجہ سے خودکشی کی ہے، اس کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

By

Published : Jun 14, 2020, 4:27 PM IST

Updated : Jun 14, 2020, 5:25 PM IST

بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت
بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت

سشانت کی موت پر بالی ووڈ میں غم کا ماحول ہے۔ ان کی موت پر بالی ووڈ کی ہستیوں نے غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ٹویٹ

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے ٹویٹ کر کہا کہ 'مجھے اس خبر نے حیران کر دیا۔ مجھے یاد ہے کہ میں چھچھورے فلم کو دیکھ رہا تھا اور دوست ساجد کو بتا رہا تھا کہ فلم کے پروڈیوسر کو کتنا مزہ آیا ہوگا۔ کاش میں اس کا حصہ ہوتا۔ سشانت صلاحیت مند اداکار تھے۔ بھگوان آپ کی فیملی کو طاقت دے۔'

ٹویٹ

رتیش دیشمکھ نے ٹویٹ کر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'سشانت سنگھ راجپوت اس دنیا میں نہیں رہے۔ اس خبر سے حیران ہو گیا ہوں۔'

ٹویٹ

انوپم کھیر نے ٹویٹ کر خراج تحسین پیش کر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ٹویٹ

سنجے دت نے بھی ٹویٹ کر سشانت کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ٹویٹ

اداکار ذیشان ایوب نے لکھا کہ 'اس خبر پر یقین کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ بے حد دردناک۔'

ٹویٹ

اداکارہ ارملا ماٹونڈکر نے ٹویٹ کر کہا کہ 'اس خبر کو سن کر بے حد حیران اور دکھی ہوں۔'

Last Updated : Jun 14, 2020, 5:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details