اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'دہلی میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی' - delhi elections news

بی جے پی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ دہلی میں اگلی حکومت اس کی پارٹی بنائے گی اور کم از کم 48 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوگی۔ بی جے پی نے کہا ہے کہ اس بار ایگزٹ پولس غلط ثابت ہوں گے۔

دہلی میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی : شاہنواز حسین
دہلی میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی : شاہنواز حسین

By

Published : Feb 10, 2020, 6:24 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:36 PM IST

بی جے پی نے دعوی کیا ہے کہ 11 فروری کو دہلی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد وہ حکومت بنائے گی۔ زعفرانی جماعت نے کہا کہ ایگزٹ پولس نتائج کی حقیقی تصویر پیش نہیں کرتے اور ہماری پارٹی 70 میں سے 48 سینٹیں جیتے گی۔

دہلی میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی : شاہنواز حسین

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے کہا کہ ایگزٹ پولس انتخابی نتائج کی حقیقی تصویر پیش نہیں کرتے اور کئی بار یہ غلط بھی ثابت ہوچکے ہیں ، ایک مرتبہ 11 فروری کو نتائج سامنے آنے دیجئے۔

بی جے پی کا نجی سروے صاف طور پر بتارہا ہے کہ پارٹی 48 سیٹیں جیتے گی اور دہلی میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر عوام اپنے دل کی بات نہیں بتاتے کہ کون جیتے گا۔

ای وی ایم کی حفاظت اور شفافیت پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ ای وی ایم پر خدشات ظاہر کررہے ہیں وہ اپنے شکست قبول کرچکے ہیں۔

کئی کمپنیوں کی جانب سے جاری کیے گئے ایگزٹ پولس میں بی جے پی کو 10 تا 20 سیٹیں دی گئی ہیں جبکہ کیجروال کی زیر قیادت عام آدمی پارٹی کو واضح اکثریت دی گئی ہے اور کہا گیا کہ عام آدمی پارٹی مسلسل دوسری مرتبہ دہلی میں حکومت بنائے گی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 9:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details