بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے پارٹی کے نئے تمظیمی ڈھانچے اعلان کیا جس میں 12 نائب صدور، 8 قومی جنرل سکریٹریز، قومی جنرل سکریٹری(تنظیم)، تین قومی معاون جنرل سکریٹری (تنظیمی) اور 13 قومی سکریٹریز مقرر کیے۔
نڈا نے اس کے علاوہ مورچہ تنظیموں کے سربراہان کی تقرری کے ساتھ ہی 23 لوگوں کو قومی ترجمان مقررکیا ہے۔
رکن اسمبلی رمن سنگھ، وسندھرا راجے سندھیا، رکن پارلیمنٹ رادھا موہن سنگھ، ویجینت جے پانڈا، رگھوبر داس، مکل رائے، رکن پارلیمنٹ ریکھا ورما، اننپورنا دیوی، بھارتی بین شیال، ڈی کے ارونا، ایم چوبا اے او اور عبداللہ کٹّی قومی نائب صدر مقرر کیے گئے ہیں۔