اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'بی جے پی حکومت کو کس بات کا ڈر ہے' - چنمیانند معاملے میں پرینکا گاندھی کی ٹوئیٹ

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ اترپردیش کی حکومت اپنے سینیئر رہنما اور جنسی زیادتی معاملے کے ملزم چنمیانند کو بچانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔

بی جے پی حکومت متاثرہ کی آواز دبا رہی ہے

By

Published : Sep 30, 2019, 7:34 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 3:28 PM IST


پرینکا گاندھی نے کہا کہ اترپردیش کی حکومت ملزم کو بچانے کے ساتھ متاثرہ لڑکی کو دھمکی دے کر اس کی آواز کو دبانے کی بھی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ مجرموں کو حکومت کی حمایت حاصل ہے جس سے وہ متاثرہ لڑکی کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ریاست کی بی جے پی حکومت ان کی آواز کو دبانا چاہتی ہے جو شاہ جہاں پور کی بیٹی کے انصاف کے لیے اپنی آوازیں بلند کررہا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پدیاترا روک دی گئی۔ہمارے کارکنان اور رہنماؤں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔آخر انہیں ڈر کس بات کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی یوگی حکومت گھبرائی ہوئی ہے اس لیے وہ جمہوری قدروں کی پرواہ کیے بغیر متاثرہ کی آواز کو دبا رہی ہے۔اترپردیش کی حکومت جمہوری نظام کو تباہ کررہی ہے اور جنسی زیادتی کے ملزم کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک گر سکتی ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ حکومت کو جیسے ہی پتہ چلتا ہے کہ ان کے خلاف مظاہرہ ہونے والا ہے وہ دفعہ 144 نافذ کردیتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی آواز کو دبا نہیں سکتی اور آپ ناانصافی اور ظلم کو چھپا نہیں سکتے۔آپ جتنی کوشش کرتے رہیں گے انصاف کا مطالبہ مضبوط ہوتا جائے گا۔جنسی زیادتی کی متاثرہ کو انصاف دیں اور اپنے وزیر کو بچانا بند کردیں۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 3:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details