اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بوفورس کرپشن کی سی بی آئی سے جانچ کا مطالبہ - سی بی آئی جانچ

بی جے پی کے سینیئر رہنما اور وکیل اجے اگروال نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ڈائرکٹر رشی کمار شکلا کو خط لکھ کر بوفورس بدعنوانی میں مزید تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

CBI

By

Published : Mar 18, 2019, 1:45 PM IST


میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹر اگروال نے کہا میں نے سی بی آئی ڈائرکٹر رشی کمار شکلا کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ بوفورس گھوٹالے میں مزید تحقیقات فوری طور پر شروع کی جائے۔

اس گھوٹالے کی جانچ کرنے والے پرائیویٹ تفتیش کار مائیکل هرشمین نے ایک ٹی وی چینل پر کہاتھا کہ اس کے پاس اس معاملہ میں بتانے کے لئے بہت کچھ ہے۔

بی جے پی لیڈر نے کہامسٹر مائیکل نے یہ بھی دعوی کیا کہ اس وقت کےوزیر خزانہ وی پی سنگھ نے اسے اس معاملہ کی تفتیش کرنے کے لئے کہا تھا اور تحقیقات کے دوران انہوں نے پایا کہ کچھ اکاؤنٹس میں لین دین کی ادائیگی کی گئی تھی۔

مسٹر اگروال نے کہا:'اس معاملہ کی جانچ شروع ہونے کے بعد اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی انتہائی غصہ میں آگئے تھے اور انہوں نے وی پی سنگھ کی وزارت تبدیل کر دی تھی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر مائیکل کو بلایا جاتا ہے تو وہ بہت سے انکشافات کر سکتا ہے'۔

بی جے پی لیڈر نے سی بی آئی کے سابق ڈائرکٹر آلوک ورما پر بھی سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مسٹر ورما نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے کہنے پر کیس میں تاخیر کرنے کی کوشش کی تھی۔ بی جے پی لیڈر اگروال نے اس معاملہ میں مسٹر گاندھی اور مسٹر ورما پر معاملہ درج کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس سے پہلے جنوری میں سپریم کورٹ نے بوفورس معاملہ میں اپیل دائر کرنے کے لئے اجے اگروال کی کنڈیشن مانگی تھی۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ چونکہ وہ اس معاملے سے منسلک نہیں ہیں اس لئے تیسری پارٹی کو اجازت دینا انصاف کے خلاف ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details