اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وجے دیوس کی اختتامی تقریب، فوجی سربراہ کی پریس کانفرنس - اختتامی تقریب

کرگل میں سہ روزہ وجے دیوس کی اختتامی تقریب کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا کہ 'پاکستان کرگل جیسے واقعے کو دہرانے کی قوت نہیں رکھتا ہے، بنسبت 1999 آج ہماری فوج کافی طاقتور ہے۔'

وجے دیوس کی اختتامی تقریب، فوجی سربراہ کی پریس کانفرنس

By

Published : Jul 26, 2019, 1:01 PM IST

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرحدوں پر بھی فوج کی چوکسی کو بڑھا دیا گیا ہے۔

کرگل جنگ کی بیسویں برسی پر لداخ خطے کے دراس علاقے میں فوج کی جانب سے 'کرگل وار میموریل' میدان میں کرگل جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کی پروازیں موسم میں خرابی کے باعث تاخیر سے پہنچیں جس کے باعث انہوں تقریب میں تاخیر سے شرکت کیں۔

وجے دیوس کی اختتامی تقریب، فوجی سربراہ کی پریس کانفرنس

فوج کے سربراہ بپن راوت اور دوسرے اعلیٰ فوجی افسران سمیت ہلاک شدہ فوجیوں کے اہل خانہ نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب میں کرگل جنگ کے دوران فوجی سربراہ رہے سابق فوجی جنرل وی پی ملک نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details