ذرائع کے مطابق چاروں ارکان پارلیمان نے بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ چاروں ارکان پارلیمان کی جانب سے امیت شاہ سے ملاقات کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تلگودیشم کے چار ارکان پارلیمان کی بغاوت، نائب صدر کو مکتوب تلگو دیشم پارٹی کے بعض سابق ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کے بھی کاکناڈا میں خفیہ اجلاس کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان رہنماؤں نے مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا اور پارٹی کے چار ارکان پارلیمان کے پارٹی سے علحدگی اختیار کرنے کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے چار ارکان راجیہ سبھا کے فیصلے کے بعد پارٹی کے صدر نے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں سے فون پر رابطہ قائم کیا۔
انہوں نے پارٹی رہنماوں اور کارکنان کو حوصلہ رکھنے کا مشورہ دیا۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے سینیئر رہنماؤں سے کہا کہ مخالفین ان کی پارٹی کو بحران سے دوچار کرنا چاہتے ہیں اور تلگودیشم کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'سیاسی مفاد کے لیے رہنماؤں کے پارٹی تبدیل کرنے سے تلگو دیشم پارٹی کو کچھ نہیں ہوگا اور ان کی پارٹی آندھراپردیش کے مفادات کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
غور طلب ہے کہ تیلوگو دیشم پارٹی کے رہنماؤں کا یہ فیصلہ حالیہ انتخابات میں شرمناک شکست کے بعد پارٹی کے لیے ایک اور زبردست دھچکا سمجھا جا رہا ہے۔