دو ٹرک کی ٹکر کے دوران ایک ٹیمپو اور اور ایک موٹر سائیکل بھی زد میں آگئے، اس حادثے میں ٹیمپو اور موٹر سائیکل سوار چار افراد موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک فرد کی دوران علاج موت ہوگئی، 10 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔
بہار میں بھیانک سڑک حادثہ، پانچ ہلاک - Bihar
ریاست بہار کے بختیار پور تھانہ علاقے کے رانی سرائے گاؤں کے قریب دل دہلا دینے والے حادثے میں پانچ افراد کی دردناک موت ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بہار میں بھیانک سڑک حادثہ، 5ہلاک
زخمیوں کا علاج پٹنہ کے ہسپتال میں کیا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس حادثے کا شکار ہوئے افراد این ٹی پی سی پاور پروجیکٹ کے ملازمین ہیں۔وہ لوگ سرناتھ ایکسپریس سے بختیار پور اسٹیشن سے اترنے کے بعد این ٹی پی سی جارہے تھے، اسی دوران ان کا ٹیمپو حادثے کا شکار ہوگیا۔
Last Updated : Mar 25, 2019, 11:55 AM IST