اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مزدوروں کو بسوں میں بھیجنا ایک غلط قدم: نتیش کمار

بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے ان ریاستوں کے اقدام کو غلط بتایا ہے جن ریاستوں نے محنت کش مزدوروں کو اپنے وطن بھیجنے کے لیے بسوں کا انتظام کیا ہے۔

لوگوں کو بسوں میں بھیجنا ایک غلط قدم: نتیش کمار
لوگوں کو بسوں میں بھیجنا ایک غلط قدم: نتیش کمار

By

Published : Mar 28, 2020, 2:20 PM IST

نتیش کمار نے مزدوروں کے لیے کیے گئے بسوں کے انتظام پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ پھر لاک ڈاؤن کا کیا مطلب رہ جائے گا، ایسے میں بیماری کے بڑھنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہلی یا دیگر کسی دوسرے شہروں سے لوگوں کی آمد سے پریشانیوں میں اضافہ ہوگا، بہار حکومت چاہتی ہے کہ جو جہاں ہے وہ وہیں رہے، اور ان کے طعام وقیام کا انتظام کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بسوں سے لوگوں کو بلانے سے لاک ڈاؤن کا کوئی مطلب نہیں رہ جائے گا، ایسے میں کورونا جیسی مہلک وبا کے پھیلاؤ کو روکنا مشکل ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک کے کورونا وائرس کے خطرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اس وبا کے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ملک گیر سطح پر لاک ڈان کے درمیان محنت کش مزدور پیدل ہی اپنے گھر کی جانب روانہ ہورہے ہیں۔

بھاری تعداد میں نقل مکانی کررہے محنت کش مزدور قومی شاہراہ پر پھنسے ہیں، اس بیچ اترپردیش اور دہلی حکومت ان مزدوروں کو بسوں کے ذریعے انہیں ان کی منزل تک پہنچانے کا انتظام کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details