بہار میں حکمراں جماعت جے ڈی یو نے اپنے حصے کے تمام 115 امیدواروں کی فہرست ایک ہی بار میں جاری کر دی ہے۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنے سخت مخالف لالو پرساد یادو کے سمدھی رہے چندریکا رائے کو پرسا اسمبلی نشست سے پارٹی کا امیدوار بنایا ہے لیکن حال ہی میں وی آر ایس لے کر جے ڈی یو میں شمولیت اختیار کرنے والے بہار کے سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے کو نہ تو اسمبلی میں امیدوار بنایا ہے اور نہ ہی بکسر والمیکی نگر سے انہیں پارلیمنٹ کی نشست کے لیے ہونے والے ضمنی انتخاب میں ٹکٹ دیا ہے۔
اس کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ گپتیشور پانڈے کو لوک سبھا کی خالی نشست والیمیکی نگر سے جے ڈی یو اپنا امیدوار بنا سکتی ہے لیکن والمیکی نگر سے بھی انہیں ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔ یہاں بھی این ڈی اے نے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہار انتخابات: الیکشن کمیشن کے ترمیم شدہ رہنما اصول