اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالمی کپ سے قبل بھارت کو بڑا جھٹکا - BCCI

عالمی کپ 2019 سے پہلے بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے، ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما زخمی ہو گئے ہیں۔

روہت شرما

By

Published : Apr 10, 2019, 10:34 AM IST

ممبئی انڈینس اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان آج وانکھیڈے اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جائے گا لیکن اس سے پہلے ممبئی کو بڑا جھٹکا لگا ہے، پریکٹس سیشن کے دوران کپتان روہت شرما زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روہت کو پیر میں چوٹ لگی، اگرچہ اس بات پتہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ یہ چوٹ کتنی گہری ہے۔

واضح رہے کہ 30 مئی سے شروع ہو رہے عالمی کپ کے لیے 15 اپریل کو بھارتی ٹیم کا اعلان ہونے والا ہے لیکن جس طرح سے آئی پی ایل میں بھارتی کھلاڑی زخمی ہو رہے ہیں ہے اسے دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بھارت کو عالمی کپ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جسپريت بمراه بھی گیند روکنے کی کوشش میں زخمی ہو گئے تھے اور انہیں کندھے میں چوٹ لگی تھی، جبکہ ہاردک پانڈیا کو بھی ایک میچ کے دوران چوٹ لگی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details