اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اندور: سی اے اے کی حمایت میں اتری بھارت سرکشا منچ

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں بھارتی جنتا پارٹی کی حامی تنظیم بھارت سرکشا منچ نے سی اے اے کی حمایت میں ایک جلسہ منعقد کیا۔

سی اے اے کی حمایت میں اتری بھارت سرکشا منچ
سی اے اے کی حمایت میں اتری بھارت سرکشا منچ

By

Published : Jan 12, 2020, 11:10 PM IST

جب سے شہریت ترمیمی قانون بنا ہے تبھی سے اندور شہر میں مخالف مظاہرے ہورہے ہیں مگر آج بی جے پی کی حامی تنظیم بھارت سرکشا منچ نے شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں ایک جلسہ منعقد کیا۔

سی اے اے کی حمایت میں اتری بھارت سرکشا منچ

جس میں عوام کو اپنے اپنے گھروں سے قومی پرچم لے کر شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں اس جلسے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

حالانکہ اس جلسے میں بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنان اور رہنماؤں نے شرکت کی اور جلسے کو کامیاب بنانے کی خاطر شہر کی تمام فعال تنظیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

اس موقع پر بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ نے کہا کہ حزب اختلاف ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے لیکن وزیر اعظم مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی خواہش کو پورا کیا ہے۔

اس تعلق سے اندور کی میئر و بی جے پی رہنما مالنی لکشمن سنگھ گوڑ نے کہا کی اس قانون کے ذریعے کسی کی بھی شہریت ختم نہیں جائیگی بلکہ ان مظلوم ہندوؤں کو شہریت دی جائے جو پڑوسی ملک سے آکر یہاں کی شہریت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details