اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شہنشاہ اکبر اور مینا بازار کی دوشیزائیں

بی جے پی کے ایک رہنما نے مغل بادشاہ اکبر سے متعلق ایسی جاہلانہ اور جھوٹ بات کہی ہے کہ اس سے تاریخ کے تئیں ان کی لاعلمی کا پتہ جلتا ہے۔

By

Published : Jun 7, 2019, 7:56 PM IST

bjp state president told akbar was characterless person

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں مہارانا پرتاپ کی یوم پیدائش کے موقع پر بے جے پی کے ریاستی صدر مدن لال سینی نے مغل بادشاہ اکبر سے متعلق متنازع بیان دیا ہے۔

بے جے پی کے ریاستی صدر مدن لال سینی نے مغل بادشاہ اکبر سے متعلق متنازع بیان دیا ہے

مسٹر سینی نے شہنشاہ اکبرکی کرداار کشی کرتے ہوئے دعوی کیا کہ وہ ایک بد کردار انسان تھے۔ انھوں نے کہا کہ اسی لیے اکبر کا موازنہ مہارانا پرتاپ سے کرنا تاریخ کے ساتھ مذاق ہے۔

بے جے پی کے رہنما کا دعوی ہے کہ دلی کے معروف مینا بازار میں مردوں کا داخلہ ممنوع تھا لیکن اکبر بھیس بدل کر مینا بازار میں جاتے اور خواتین کو گھورتے تھے۔

یہ بات درست ہے کہ بھارت میں مینا بازار کی ابتدا مغل بادشاہوں نے کی تھی لیکن تاریخ میں شہنشاہ اکبر سے متعلق ایسا کوئی ذکر نہیں ملتا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اکبر کو کوئی بھی کسی بھی جنگ میں شکست نہ دے سکا جبکہ اکبر نے سب کو شکست دی اور ان کا جو جاہ حشم اور جلال تھا اس کے سامنے سب زیر تھے۔ وہ جب، جہاں اور جس کو بھی چاہتے اپنے حرم میں شامل کرستے تھے، انھیں بازار میں کسی کو چھپ کر دیکھنے کی ضرورت نہیں تھی۔

دلی کا مینا بازار بہت معروف ہے لیکن اسے تو اکبر کے پوتے شاہ جہاں نے قائم کیا تھا اور شاہ جہاں سے پہلے تک مغل بادشاہ دلی میں نہیں بلکہ آگرہ سے حکمرانی کیا کرتے تھے۔ ایسے میں بی جے پی کے ریاستی صدر کا یہ بیان ان کی لاعلمی کا غماز ہے۔

سینی کے مطابق ایک مرتبہ مینا بازار میں گھوم رہے اکبر کو بیکانیر کی کرن دیوی نے پکڑ لیا اور جب اکبر نے کرن دیوی کے ساتھ غلط سلوک کرنے کی کوشش کی تو کرن نے اپنی کٹار اکبر کی گردن پر رکھ دی، جس کے بعد اکبر نے ان سے معافی مانگی، اور اس کے بعد سے ہی مینا بازار کو بند کر دیا گیا۔ یہ بیان بھی جھوٹ پر مبنی ہے کیونکہ مینا بازار عہد اکبر کے بعد مغلیہ دور میں زیادہ پھلے پھولے جس میں سب سے معروف دلی کا مینا بازار تھا۔

ریاست میں حکمراں جماعت کانگریس نے بھی بی جے پی کے اس بیان کی مذمت کی ہے۔ کانگریس کے ریاستی نائب صدر ارچنا شرما نے کہا کہ مہارانا پرتاب کی یوم پیدائش کے موقع پر اس طرح کی سیاست بہتر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی جے رہنما اس موقع کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details