اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد کے خلاف کارروائی

لوک سبھا انتخابات پرامن طور سےکرانے کے مقصد سے مدھیہ پردیش کے پولیس ڈائرکٹر جنرل وجے کمار سنگھ کی ہدایت پر ریاست میں مجرموں کی دھر پکڑ جاری ہے۔

علامتی تصویر

By

Published : Mar 23, 2019, 7:48 PM IST

پولیس ہیڈکوارٹر کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق بھوپال پولیس زون کے تحت بھی اس مہم کو انجام دیا جا رہا ہے۔

انتخابات کے پیش نظر بھوپال میں تادیبی کارروائی مختلف دفعات کے تحت ایک ہزار 674 ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

ان میں سے 50 ضلع بدر اور 6 قومی سلامتی ایکٹ کے ملزمان شامل ہیں۔ اسی طرح ایک ہزار 389 گرفتاری وارنٹ اور 420 مستقل وارنٹ تعمیل کرائے گئے ہیں۔

آئی جی بھوپال جے ديپ پرساد نے بتایا کہ خصوصی مہم کے تحت بھوپال زون میں اب تک تقریبا ایک کروڑ روپے قیمت کی 20 ہزار 630 لیٹر غیر قانونی شراب ضبط کی جا چکی ہے۔

شراب کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ایک ہزار 55 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تقریبا 14 لاکھ 36 ہزار روپے کے غیر قانونی منشیات بھی ضبط کی گئی ہے۔

بھوپال پولیس کے تحت 304 غیر قانونی ہتھیار اور 8 کارتوس پولیس نے ضبط کئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details