ریاست گوا میں مچھلی ایک پسندیدہ غذا ہے جبکہ ملک بھر میں نافذ لاک ڈاون کی وجہ سے اس کی فروخت پر پابندی عائد تھی۔
گوا میں مچھلی کی فروخت پر عائد پابندی ختم - گوا
گوا کے محکمہ فشریز نے ریاست میں رہنمایانہ اصول پر عمل آوری کرتےہوئے مچھلی فروخت کی اجازت دینےکا فیصلہ کیا ہے۔
گوا میں مچھلی کی فروخت پر عائد پابندی ہٹادی گئی
ریاستی وزیر فلپ نیری روڈریگویس نے کہا کہ لاک ڈاون سے قبل پکڑی گئی مچھلیوں کا ذخیرہ ریاست کے مختلف کولڈ اسٹوریجس میں رکھا گیا ہے اور سماجی فاصلے سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے مچھلی فروخت کرنے کی ریاست بھر میں اجازت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ مچھلی کھانا چاہتے ہیں کیونکہ لاک ڈاون کے بعد مچھلی کی فروخت پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی۔