میٹنگ میں ضلع میں قائم بینکوں اور مالی اداروں کے علاوہ ضلع میں تعنیات دوسرے محکموں کے افسروں نے شرکت کی ۔میٹنگ میں مالی سال ستمبر 2019 تک بینکوں اور مالی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
رامبن میں بینکوں کا جائزہ اجلاس - رامبن میں بینکوں کی میٹنگ
جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بینک اور مالی اداروں کی ایک جائزہ میٹنگ کانفرنس ہال رامبن میں معنقد ہوئی جس کی صدارت ضلع ترقیاتی کمیشنر رامبن ناظم ضیا خان نے کی ۔
رامبن میں بینکوں کا جائزہ اجلاس
جائزہ میں بتایا گیا کہ ستمبر تک بینکوں میں 1422 کروڑ روپئے جمع کیے گئے جبکہ اسی مدت کے دوران بینکوں اور مالی اداروں نے مختلف اسکیموں کے تحت 581 کروڑ قرضہ واگزار کیے ہیں۔
میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے بینکوں کے افسروں خاص کر فیلڈ میں کام کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ سرکار کی جانب سے لوگوں کی فلاح اور بہبود کے لئے چلائی جاری مختلف سکیموں سے متعلق عام لوگوں کو روشناس کر نے ساتھ ساتھ مکمل رہبری کریں۔