تاریخی شہر بنارس گنگا جمنی تہذیب کے لیے جانا جاتا ہے۔ بنارس کے مسلم نوجوانوں نے یوم آزادی کے موقعے پر کثیر تعداد میں بائک ترنگا ریلی نکالی جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی۔
بنارس کے مسلم نوجوانوں نے یوم آزادی کے موقعے پر کثیر تعداد میں بائک ترنگا ریلی نکالی جگہ جگہ پر شہر کے لوگوں نے بلا مذہبی تفریق کے بائک ریلی کا خیر مقدم کیا اور مسلم نوجوانوں کے ساتھ۔ ساتھ فضا میں ہندوستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
بنارس کے مسلم نوجوانوں نے یوم آزادی کے موقعے پر کثیر تعداد میں بائک ترنگا ریلی نکالی ریلی میں شامل اکرم رضا نے بتایا کہ 'اس ریلی کا اہتمام گزشتہ دو برسوں سے کیا جارہا ہے، بچپن میں ہم مدرسوں اور علاقائی سطح پر یوم آزادی کا جشن مناتے تھے، لیکن اب ضلعی سطح پر ہم لوگ آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔ آج مسلمانوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا، لیکن وطن کی محبت ہر مسلمان کے دل میں ہے۔ ہمارے آباواجداد نے بھی وطن کی آزادی کے لیے اپنی قربانی پیش کی ہے۔'
یہ ریلی کچی باغ سے شروع ہو کر میداگن، نیچی باغ، گودولیا، مدنپورہ، اور آخر میں بنارس ہندو یونیورسٹی پہنچی۔
بنارس کے مسلم نوجوانوں نے یوم آزادی کے موقعے پر کثیر تعداد میں بائک ترنگا ریلی نکالی