اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بنارس: ایل پی جی گیس پائپ ٹسٹنگ کے دوران بلاسٹ

حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ پولیس انتظامیہ نے کہا کہ جیل کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور جرمانہ بھی بھی عائد کیا جائے گا۔

By

Published : Aug 30, 2020, 10:45 PM IST

sfd
sdf

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں اتوار کی شام ایک نجی کمپنی جیل کے ذریعے کینٹ علاقے میں مہاویر مندر چوراہے پر ایل پی جی پائپ لائن میں ہائیڈرو ٹیسٹنگ کے دوران پائپ پھٹنے سے دو افراد معمولی طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔

ویڈیو

حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ پولیس انتظامیہ نے کہا کہ جیل کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور جرمانہ بھی بھی عائد کیا جائے گا۔

معلومات کے مطابق زیر تعمیر ایل پی جی گیس پائپ لائن کی ہائیڈرو ٹیسٹنگ کی جارہی تھی، لیکن اس علاقے میں حفاظتی انتظامات نہیں کئے تھے۔

پائپ پھٹنے کی آواز خوفناک تھی جس سے موقع پر لوگوں کا ہجوم یکجا ہوگیا پولیس انتظامیہ نے پہلے بھیڑ کو منتشر کر صورتحال حال کا جائزہ لیا۔

پولیس نے کمپنی کے لاپرواہی پر کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کمپنی کے ذمہ دار افسران کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال بھیج دیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ بھی موقع پر پہنچ گئی۔موقع پر چیف فائر آفیسر ابھیشک سنگھ کے علاوہ فائر بریگیڈ سے انیل رائے ، رام سدھیر وغیرہ بھی پہنچ گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details