خصوصی وکیل استغاثہ ستیش مانے شندے نے بتایا کہ تمام گرفتار ملزمان نے تکنیکی بنیادوں پر ضمانت طلب کی تھی جسے گذشتہ روز دہانو سیشن کورٹ نے مسترد کردیا۔ضمانت کی درخواست کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے شندےنے کہا کہ پولیس نے موبائل کال ڈیٹا ریکارڈز اور دیگر تکنیکی ثبوت سمیت ملزمان کے خلاف متعدد ثبوت اکٹھے کیے ہیں۔
ان ثبوتوں کی چھان بین سے ثابت ہوا کہ ملزمین 1 اپریل کی اس رات پالگھر کے کساعلاقےکے گڈچنچلے گاؤں کے قریب واردات کی جگہ پرموجود تھےجہاں 500 افراد پر مشتمل بھیڑ نے دو سادھووں اور ان کے ڈرائیور کوپیٹ پیٹ کرہلاک کردیاتھا۔بعد میں ، کاسا پولیس نے ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا اور معاملہ ریاستی کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا۔