اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اسپائس جیٹ کو نوٹس

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے حفاظتی عمل میں خرابی سامنے آنے کے بعد اسپائس جیٹ کے سینئر ایگزیکٹیو کو نوٹس جاری کیا ہے۔

اسپائس جیٹ کو ایوی ایشن ریگیولیٹر کا نوٹس

By

Published : Jul 5, 2019, 10:45 AM IST

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے آڈٹ جاری کیا ہے۔ اس آڈٹ میں مبینہ طور پر انکشاف کیا گیا ہے کہ اسپائس جیٹ کے پائلٹز کو صیحی طریقے سے تربیت نہیں دی گئی ہے۔حفاظت کے انتظام کے نظام میں کمی بھی پائی گئی ہے۔

آڈٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فلائٹ سیفٹی محکمہ ان حادثات کو رپورٹ کرنے میں ناکام ہوگئے۔

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپائس جیٹ کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔

اسپائس جیٹ کے ترجمان نے کہا کہ' ڈی جی سی اے کی جانب سے ہمیں نوٹس ملا ہے۔ حفاظت ہماے لیے سب سے اہم ہے۔ ہم حفاطت عمل کو درست اور مضبوط کرنے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے گے۔'

واضح رہے کہ گزشتہ تین روز میں ایسے پانچ واقعات کو رپورٹ کیا گیا ہے۔ جون 30 کو ائیر انڈیا ایکسپرس اور اسپائس جیٹ کا طیارہ منگلور اور سورت میں رن وے پر پھسل گیا تھا۔ اس کے بعد 2 جون کو ممبئ ایئرپورٹ کے رن وے پر اسپائس جیٹ کا طیارہ پھس گیا تھا۔ سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ان واقعات میں ملوث پائلٹز کو معطل کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details